سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا شہید اہلکاروں کے بچوں کیلئے احسن اقدام ،08 اہلکاروں کے بچوں کو بطور جونئیر کلرک بھرتی کر لیا

سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن نے بھرتی ہونے والے جونئیر کلرکس کو کال لیٹر دئیے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 12 اپریل 2021 17:55

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا شہید اہلکاروں کے بچوں کیلئے احسن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کا شہید اہلکاروں کے بچوں کیلئے احسن اقدام ،08 اہلکاروں کے بچوں کو بطور جونئیر کلرک بھرتی کر لیا گیا، سی سی پی او لاہور اور ایس ایس پی ایڈمن نے بھرتی ہونے والے جونئیر کلرکس کو کال لیٹر دئیے، 08 جونیئر کلرکس کو شہید کوٹہ پر محکمہ پولیس میں بھرتی کیا گیا، بھرتی ہونے والوں میں سونیا صدیقہ، فیاض، سلطان، یاسر شامل، ارسلان، عمیر، شکیل اور ارسلان بھی جونئیر کلرک بھرتی ہونے والوں میں شامل، شہید کوٹہ پر بچوں کی بھرتی ان کا بنیادی حق یے، ملک و قوم کی سلامتی کے خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے حقیقی ہیروز ہیں، شہیدوں اور دوران سروس وفات پانے والے اہلکاروں کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں،لاہور پولیس شہیدوں کی فیملیز سے ہمہ وقت رابطہ میں ہے، بچوں کی دیکھ بھال لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے،لاہور پولیس ایک فیملی کی مانند، اہلکاروں کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے، اہلکاروں کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے مالی معاونت بھی کی جارہی ہے،اہلکاروں کی مالی امداد اور واجبات کی ادائیگی کو فوری یقینی بنایا جارہا ہے، پولیس اہلکار کسی بھی قسم کی مدد، راہنمائی کیلئے فوری سی سی پی او آفس رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :