مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 2ہزار500 روپے ہوگئی

بدھ 14 اپریل 2021 19:19

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2021ء)مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو فی تولہ سونے کی قیمت500روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 2ہزار500 روپے ہوگئی ۔

(جاری ہے)

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں13ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1743ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونامہنگا ہو گیااور ملکی صرافہ مارکیٹو ں میں500روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ 2ہزار500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت429روپے کے اضافے سی87ہزار877روپے ہو گئی۔