کورونا کی تیسری لہر، سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

سندھ میں مزارات مزید16مئی تک بندرہیں گی،نوٹی فکیشن جاری

جمعرات 15 اپریل 2021 16:39

کورونا کی تیسری لہر، سندھ حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2021ء) سندھ حکومت نے کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر مزارات اوردرگاہیں بند رکھنے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا، اب سندھ میں مزارات مزید16مئی تک بندرہیں گی۔تفصیلات کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر سندھ حکومت نے وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے مزارات اوردرگاہیں زائرین کے لئے بند رکھنے میں مزید توسیع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر اوقاف سہیل انور سیال کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں مزارات اور درگاہیں مزید 16مئی تک بند رہیں گی۔یاد رہے گذشتہ ہفتے محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں مکمل بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا تھا کہ صوبے بھر میں جمعے اور اتوار کو میڈیکل اسٹورز ، اشیائے خوردونوش کی دکانیں اور ضروری سروسز کے دفاتر کھولنے کی اجازت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :