تحریک لبیک پاکستان کے شناخت شدہ کارکنوں کی فوری گرفتاری کے لئے چھاپے

جمعرات 15 اپریل 2021 21:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2021ء) لاہور پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے تمام وہ کارکن اور رہنما جن کی شناخت ہوچکی ہے کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں تمام ضروری تیاریاں مکمل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ملوث افراد کی شناخت ہونے کے بعد ان افراد کے گھروں پر چھاپے مارے جائیں گے جبکہ حالیہ فسادات میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں کا ہدف 100 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ تحریک لبیک پاکستان کے شناخت ہونے والے کارکنوں کی گرفتاری کا فیصلہ اور تمام وہ مظاہرین جن کی شناخت نہیں ہوسکی ان کی شناخت ناردرا کے دفاتر سے کروائی جائے گی۔ جس کے بعد ان کی گرفتاریوں کے لئے گھروں میں چھاپے بھی مارے جائیں گے۔