سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ،ایک اور شہزادی چل بسیں

ایوان شاہی کے مطابق شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ انتقال کر گئی ہیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعہ 16 اپریل 2021 11:19

سعودی شاہی خاندان کو ایک اور صدمہ،ایک اور شہزادی چل بسیں
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16اپریل2021ء) سعودی سعودی عرب میں فروری کا مہینہ شاہی خاندان پر بہت بھاری ثابت ہوا تھا۔ اس ماہ کے دوران متعدد سعودی شہزادیاں اور شہزادے دُنیا سے رخصت ہو گئے تھے۔اس ماہ کے دوران چھ سے زائد شہزادے اور شہزادیاں انتقال کر گئے تھے۔جس کے بعد مارچ میں بھی کئی صدمے سہنا پڑے۔ابھی چند روز قبل سعودی شہزادے بندر بن فیصل کا انتقال ہوا تھا۔

ان کی موت کا صدمہ ابھی کم نہ ہوا تھا کہ اب ایک سعودی شہزادی بھی چل بسی ہیں۔ سعودی ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ سعودی شہزادہ مشاری بن منصور بن مشعل کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ روز ادا کرنے کے بعد ریاض شہر میں تدفین کر دی گئی ہے۔ ایوان شاہی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالی کے حضور دُعا ہے کہ وہ ان کے ساتھ فضل و کرم کا معاملہ فرمائے ان کی مغفرت کردے اور انہیں جنت الفردوس سے نوازے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چار روز قبل شاہی خاندان کے معروف شہزادے بندر بن فیصل بن سعود بن عبدالرحمن ال سعود انتقال کر گئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گزشتہ سوموار کو ادا کرنے کے بعد ریاض شہر میں تدفین کر دی گئی ہے۔ مرحوم شہزادہ بندر بن فیصل سعودی مملکت کے بانی شاہ عبدالعزیز کے نواسے تھے۔ ان کے پسماندگان میں 13 بیٹے اور بیٹیاں شامل ہیں۔ شہزادہ بندر کے ایک بیٹے شہزادہ سعود بن بندر معروف شاعر بھی ہیں۔

گزشتہ ماہ شہزادہ بندر بن ذعار بن ترکی بن عبدالعزیز گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ ماہ فروری کے آخری ہفتے میں شہزادہ فہد بن محمدبن عبدالعزیز السعود بن فیصل السعود انتقال کر گئے تھے۔ جن کی نماز جنازہ ریاض شہر میں ادا کرنے کے بعد ان کی تدفین کی کی گئی تھی۔ ان کے انتقال سے چند روز قبل شاہی خاندان کی معروف شخصیت شہزادی لمیا بنت ھذلول بن عبدالعزیز آل سعود انتقال فرما گئی تھیں۔

شہزادی لمیا کے والد شہزادہ ھذلول بن عبدالعزیز بانی مملکت کے 32 ویں بیٹے تھے۔ شہزادی لمیا کی وفات سے دو روز قبل سعودی شہزادی دنا بنت عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز انتقال کرگئی تھیں۔جن کی نماز جنازہ مکہ مکرمہ میں ادا کرنے کے بعدمقامی قبرستان میں تدفین کی گئی تھی۔ شہزادی دنا شہزادہ عبداللہ بن ترکی بن عبدالعزیز کی بیٹی تھیں۔اس سے کچھ روز قبل سعودی شہزادے عبدالرحمان بن فیصل بن سعود کی والدہ انتقال فرما گئی تھیں۔ اسی ماہ کے دوران شہزادی نورہ بنت فہد بن محمد بن عبدالرحمٰن السعود انتقال کر گئی تھیں۔