قومی اسمبلی ،دو ہفتے کی مدت پوری نہ ہونے کی بنا پر وقفہ سوالات کی کارروائی نہ ہو سکی

جمعہ 16 اپریل 2021 12:56

قومی اسمبلی ،دو ہفتے کی مدت پوری نہ ہونے کی بنا پر وقفہ سوالات کی کارروائی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2021ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کیلئے گزشتہ سیشن اور رواں سیشن کے درمیان دو ہفتے کی مدت پوری نہ ہونے کی بنا پر وقفہ سوالات کی کارروائی نہ ہو سکی۔ جمعہ کو سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ اراکین کی جانب سے جمع کرائے گئے سوالات کے لئے گزشتہ سیشن اور رواں سیشن کے دوران دو ہفتوں کا وقت پورا ہونا ضروری ہے، اس بناپر وقفہ سوالات کی کارروائی نہیں ہوگی۔

متعلقہ عنوان :