نوشہرہ کلاں میں نکاح کا وعدہ دلاو کر 18سالہ خوبرو دوشیزہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیاگیا

جمعہ 16 اپریل 2021 23:40

نوشہرہ کلاں میں نکاح کا وعدہ دلاو کر 18سالہ خوبرو دوشیزہ کو جنسی درندگی ..
نوشہرہ کینٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2021ء) نوشہرہ کلاں میں نکاح کا وعدہ دلاو کر 18سالہ خوبرو دوشیزہ کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا دیاگیا۔مظلوم لڑکی انصاف کے لیے تھانہ پہنچ گئی۔ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ میں میڈئکل میں جنسی درندگی ثابت ہونے کے بعد پولیس نے جنسی درندے کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔پولیس کے مطابق سفاک ملزم آفاق احمد نے پہلے موبائل پر مسماة نورین سے دوستی بنائی بھر اس کو آپنی منگنی توڑنے اور نکاح کرنے پر آمادہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دوشیزہ کو بلابھسلا کر ملزم آفاق احمد نے گھر بلایا اور زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنایابلیک میل کرنا شروع کردیا۔نورین تنگ آکر اپنی والد ہ اور ماموں کو سب بتادیا اور انصاف کے لیے تھانہ پہنچ گئی۔پولیس نے مظلوم دوشیزہ کو فوری طور پر میڈئکل کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا۔پولیس زرائع کے مطابق میڈئکل میں دوشیزہ سے جنسی درندگی ثابت ہوگئی۔جس پر پولیس تھانہ نوشہرہ کلاں نے زیردفعہPPC 379-511کی دفعات میں مقدمہ درج کرلیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہی

متعلقہ عنوان :