سعودی عرب سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کی"ونڈ اسکرین" میں دوران پرواز دراڑیں پڑ گئیں

بھارتی ائیرلائن کا طیارہ ریاض سے لکھنو کیلئے روانہ ہوا تھا، دوران پرواز تشویش ناک صورتحال پیدا ہونے کے بعد طیارے کا رخ ایران کی جانب موڑ دیا گیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 17 اپریل 2021 00:14

سعودی عرب سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کی"ونڈ اسکرین" میں دوران پرواز ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2021ء) سعودی عرب سے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے کی"ونڈ اسکرین" میں دوران پرواز دراڑیں پڑ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے بھارت کے شہر لکھنو کیلئے اڑان بھرنے والے مسافر طیارے میں دوران پرواز تشویش ناک صورتحال پیدا ہو گئی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بھارت کی نجی ائیرلائن کے طیارے بوئنگ 737 کی ونڈ اسکرین میں دوران پرواز دراڑیں پڑ گئیں، جس کے بعد طیارے میں کھلبلی مچ گئی۔

اس صورتحال میں فوری کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔ کنٹرول ٹاور سے ہدایات موصول ہونے کے بعد طیارے کا رخ ایران کی جانب موڑ دیا گیا، بعد ازاں طیارہ بحفاظت ایران کے شہر زاہدان کے ائیرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ اس تمام صورتحال میں طیارے میں سوار کسی مسافر کا عملے کے رکن کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔