دنیا میں ترک ڈراموں کو فروغ دینے کے لئے نیا پلیٹ فارم لانچ

ہفتہ 17 اپریل 2021 12:49

دنیا میں ترک ڈراموں کو فروغ دینے کے لئے نیا پلیٹ فارم لانچ
استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2021ء) معروف ترک کمپنی ڈیمیرسین میڈیا نے اپنا نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم  ڈرامیکس  لانچ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک  آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  ڈرامیکس ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر مراد سیگے نے بتایا کہ نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈرامیکس کو لانچ کرنے کا مقصد  ترک  ٹی وی سیریز کو ایک ہی پلیٹ فارم پر دنیا کے سامنے پیش کرنا ہےاور تمام پروڈکشنز کو ہسپانوی اور عربی ڈبنگ کے ساتھ ڈرامیکس میں نشر کیا جائے گا اور اس میں  روسی ، اردو اور انگریزی کا بھی اضافہ کیا جائے گا ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرمیکس ترکی کا  سب سے مضبوط پلیٹ فارم ہوگا  جس کے ذریعے  ترک ثقافت ، جغرافیہ ، روایات ، رواج اور سیاحت کو متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک فروخت ہونے والی تمام تر ترکی ٹی وی سیریز اب تک دنیا بھر میں لگ بھگ 550 ملین افراد تک پہنچ چکی ہے اور ہمارا مقصد  ڈرامیکس کے  ذریعے ان سیریز کو  ویب یا موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے 4.6 بلین ویب صارفین اور 5.2 بلین موبائل صارفین تک پہنچانا ہے۔

متعلقہ عنوان :