کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا، دانش کلیم

تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں، ہیڈ کوچ ہاکی ٹیم

ہفتہ 17 اپریل 2021 15:11

کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا، دانش کلیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2021ء) قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ کے بعد ویکسین کا عمل شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ہیڈ کوچ دانش کلیم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ گراؤنڈ اسٹاف کے بھی کورونا وائرس ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔دانش کلیم نے کہا کہ ویکسین کے بعد پاکستان جونیئر ہاکی کیمپ میں ٹریننگ کا آغاز ہوگا۔واضح رہے کہ پاکستان جونیئر کیمپ جونیئر ایشیاء کپ کی تیاری کیلئے لگایا گیا ،جونیئر ایشیاء کپ یکم جولائی سے ڈھاکا میں شروع ہوگا۔