اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

اب تک پیدائش سی10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے، رپورٹ

اتوار 18 اپریل 2021 14:05

اسلام آباد کے مزید 47 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2021ء) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔میڈیا کے مطابق کورونا سے متاثرہ کم عمر بچوں کی تعداد میں اضافہ تیز ہونے لگا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ افسر (ڈی ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 47 بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں اب تک کورونا کے مشتبہ 9076 بچوں کے ٹیسٹ کئے گئے، اور اب تک پیدائش سی10سال تک کے 7329بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :