یو اے ای کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا
بحرین کی قومی ایئر لائن گلف ایئر کی پہلی پرواز 3 جون کو اسرائیلی شہر تل ابیب روانہ ہوگی
محمد عرفان منگل 20 اپریل 2021 11:27
(جاری ہے)
بحرین کے مرکز برائے شہری ہوابازی کی ویب سائٹ کے مطابق گلف ائیرہفتے میں منامہ اور تل ابیب کے درمیان دو پروازیں چلائے گی اور اس روٹ پر اے 320 طیارے چلائے گی۔
گلف ائیر سے قبل متحدہ عرب امارات کی دو فضائی کمپنیاں فلائی دبئی اور اتحاد تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں چلا رہی ہیں۔انھوں نے گذشتہ سال اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان امن معاہدہ طے پانے کے بعد پروازیں شروع کی تھیں۔بحرینی حکام کے گذشتہ سال نومبر میں اسرائیل کے سرکاری دورے کے بعد دونوں ملکوں نے اپنے اپنے سفارت خانے کھولنے،آن لائن ویزا سسٹم شروع کرنے اور ہفتہ وار پروازیں چلانے سے اتفاق کیا تھا۔بحرین اور اسرائیل نے اکتوبر 2020ء میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے مفاہمت کی یادداشتوں اور مشترکہ اعلامیے پر دست خط کیے تھے۔تب اسرائیل اور امریکا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منامہ کا دورہ کیا تھا اوربحرینی حکام سے مختلف امور پر بات چیت کی تھی۔واضح رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے 15 ستمبر2020ء کووائٹ ہاوٴس میں بحرینی وزیرخارجہ عبداللطیف الزیانی کے ساتھ اس معاہدہ ابراہیم پر دست خط کیے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
کینیڈا میں مودی سرکارکے ہاتھوں ہردیپ سنگھ نجرکے قتل کیس میں گرفتاریاں شروع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.