فلسطین میں کرونا سے مزید تین اموات،1529نئے کیسز رپورٹ

فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 فی صدرہا،وزارت صحت

منگل 20 اپریل 2021 16:57

فلسطین میں کرونا سے مزید تین اموات،1529نئے کیسز رپورٹ
رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2021ء) فلسطینی وزارت صحت نے کہاہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے یومیہ بریفنگ میںبتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 14 مریض دم توڑ گئے جب کہ 531 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ غزہ میں کرونا کی16 مریض وفات پا گئے اور 998 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ، فعال کیسز 9 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات 1 اعشاریہ 1 فی صد ہیں۔وزارت صحت کے مطابق 167 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جب کہ 46 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :