قومی اسمبلی میں ناموس رسالتﷺسے متعلق قرار داد پیش کردی گئی
متنازعہ فرانسیسی میگزین میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت، مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جارہا ہے، خاکے شائع کرکے عالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ قرارداد کا متن
ثنااللہ ناگرہ منگل 20 اپریل 2021 16:46
(جاری ہے)
قرار داد میں کہا گیا کہ ایک بار پھرعالمی سطح پر مذہبی ہم آہنگی اور امن کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ تمام یورپی ممالک بالعموم اور فرانس بلخصوص کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔ بین الاقوامی تعلقات کے معاملات ریاست کو طے کرنے چاہئیں، کوئی فرد، گروہ یا جماعت اس سے متعلق غیرقانونی دباؤ نہیں ڈال سکتا،صوبائی حکومتیں تمام اضلاع میں احتجاج کے لیے جگہ مختص کریں۔
پارلیمنٹ میں پیش کی گئی قرارداد کی کاپیاں اپوزیشن کو بھی دی گئیں۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے شرکت نہیں کی، پی ڈی ایم جماعتوں نے اجلاس میں شرکت کی۔ مسلم لیگ ن کے 34 ارکان، جے یوآئی کے 7 اور جماعت اسلامی کے ایک رکن نے شرکت کی۔ ایوان میں مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایوان میں معاملے کو متنازع بنایا جارہا ہے۔ حکومت کو اجلاس بلوانے سے پہلے اپوزیشن سے بات کرنی چاہئے تھی۔ جس پر اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ آپ اپنی زبان درست کریں اور اپنی حد میں رہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں متفقہ قرارداد منظور کی جائے۔ اسپیشل کمیٹی کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اس قرارداد کیلئے پورے ہاوَس پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے۔ تحفظ ناموس رسالت پر پورا پاکستان یک زبان ہے۔ اس لیے قرار داد متفقہ ہونی چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.