انگلینڈ نے چلتا پھرتا کورونا ویکسی نیشن سینٹر تیار کرلیا

بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا،انتظامیہ

بدھ 21 اپریل 2021 13:30

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2021ء) انگلینڈ میں لوگوں کو کورونا ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی بس تیار کرلی گئی جو چلتا پھرتا ویکسی نیشن سینٹر بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بس انگلینڈ کے ٹان بولٹن کے ان علاقوں میں ویکسی نیشن کے لیے استعمال کی جارہی ہے جہاں لوگوں کی قابل ذکر تعداد نے تاحال کورونا ویکسین نہیں لگوائی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بس کا عملہ ہرگھر جارہا ہے تاکہ 50 برس سے زائد عمر کے تمام افراد کو ویکسین کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے۔انتظامیہ کا کہناتھا کہ بس ویکسین سینٹر شہر کے مختلف علاقوں اور عبادت گاہوں کے باہر جاکر لوگوں کو ویکسین فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :