شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والا 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی سربراہی میں ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 23 اپریل 2021 16:30

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 اپریل 2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کی کمانڈ میں تھانہ پنڈدادنخان پولیس کی کاروائی ڈکیتی کے دوران قتل کرنے والا 3رکنی ڈکیت گینگ گرفتار ،تفصیلات کے مطابق عامر شہزاد ولد محمد بخش ساکن پیر دھمراھی نے تھانہ پنڈدادنخان میں بیان تحریری دیا کہ اس کا بڑا بھائی ظفر اقبال جو کہغلام رسول اینڈ کمپنی کرش پلانٹ پر بطور چوکیدار کام کرتا ہے مورخہ 01-04-2021کو وقت قریب 8بجیرات کھانہ کھا کر کرش پلانٹ پر چلا گیا لیکن حسب المعمول صبح گھر واپس نہ آیا جس کا موبائل نمبر بھی بند تھا عامر شہزاد چند دیگر اشخاص کے ساتھ کرش پر پہنچا تو اس کے بھائی ظفر اقبال کی نعش چارپائی پر رسی سے بندھی ہوئی تھی اور گلے میں پھندے کے اور کلائیوں پر رسی کے نشانات تھے۔

(جاری ہے)

شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے محمد سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان کی سربراہی میں ملزمان کی ٹریسنگ اور گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی گرفتاری کے سخت احکامات جاری کیے۔جس پرسب انسپکٹر ظہیر الدین بابر ایس ایچ اور تھانہ پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران تھانہ پنڈدادنخان ،جلالپور شریف تھانہ کی انتھک محنت اور جدید سائنٹیفک طریقوں سے تفتیش مقدمہ عمل میں لاتے ہوئے 3ملزمان:1۔

امانت علی ولد تنویر حسین،2۔قیصر عباس ولد محمد خان،3۔احسن شہزاد ولد محمد مقبول ساکنائے ہرنپورکو گرفتار کیا۔ملزمان سے تھانہ جلالپور شریف میں مسروقہ ہنڈا 125موٹر سائیکل ریکور ہوا۔جنہوں نے تھانہ پنڈدادنخان میں غلام رسول اینڈ کمپنی کرش پلانٹ پر الیکٹرک تار مالیتی2لاکھ روپے کی ڈکیتی پر مزاحمت کے دوران ظفر اقبال کو قتل کرنے کا بھی انکشاف کیا ہے۔

ملزمان سے مسروقہ تار مالیتی2لاکھ روپے بھی ریکور کر لی گئی ہے۔جبکہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔سماجی و سیاسی حلقوں نے جہلم پولیس کا ڈکیتی کی واردات کے دوران قتل کرنے والے 3رکنی ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر جہلم پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ پنڈدادنخان اور ان کی ٹیم کو CC-IIIسرٹفیکٹ اور کیش انعام۔