خامنہ ای کے پاسداران انقلاب میں نمائندہ نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف کی افشاانٹرویوپرمذمت کردی

بدھ 5 مئی 2021 12:25

خامنہ ای کے پاسداران انقلاب میں نمائندہ نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف ..
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2021ء) ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے ایک افشا آڈیو میں سپاہِ پاسداران انقلاب(آئی آر جی سی)اور اس کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی پر تنقید کیا کی ہے کہ اب وہ خود ہدفِ تنقید بنے ہوئے ہیں۔ایران کے رہبراعلی آیت اللہ علی خامنہ ای کے آئی آر جی سی میں نمایندہ عبداللہ حاجی صادقی نے ان کے افشا انٹرویو کوناقابل فراموش ناانصافی قرار دیا ہے۔

ایران کی نیم سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق عبداللہ حاجی نے جواد ظریف کے افشا بیان کو قاسم سلیمانی اور آئی آر جی سی کے خلاف جھوٹے الزامات پر مبنی قرار دیا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہم ان ناانصافیوں سے رعایت تو برت سکتے ہیں لیکن ہم انھیں کبھی فراموش نہیں کریں گے۔انھوں نے اس رائے کا اظہار کیا ہے کہ جواد ظریف کے بیان میں انتخابی محرکات پنہاں ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے اس معاملے میں انتخابی محرکات کارفرما ہوسکتے ہیں۔عظیم انسانوں کی بے توقیری کے ذریعے کوئی خود کو زیادہ تقدس مآب بنا کر پیش کرنا چاہتا ہے۔عبداللہ حاجی صادقی نے ان پر تنقید کرتے ہوئے مزیدکہا کہ جواد ظریف نے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات کے ذریعے نہ صرف قاسم سلیمانی کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کی ہے بلکہ انھوں نے تمام ایرانی شہدا کے تشخص اور ان کے خاندان کے جذبات کو مجروح کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :