قومی اسمبلی میں قانون سازی کے نام پر جعل سا زی ، پی ٹی آئی کی رکن نفیسہ خٹک ایم کیو ایم کی رکن کا بل چرا کر خود محرک بن گئیں

معذوروں کو ایوان میں نمائندگی دینے کے بل کی دو دعویدار

بدھ 5 مئی 2021 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2021ء) قومی اسمبلی میں قانون سازی کے نام پر جعل سا زی کا انکشاف ، پاکستان تحریک انصاف کی رکن ایم کیو ایم کی رکن کا بل چرا کر خود محرک بن گئیں۔ ذرائع کے مطابق معذوروں کو ایوان میں نمائندگی دینے کے بل کی دو دعویدار سامنے آ گئی ہیں ۔ایم کیو ایم رکن کشور زہرہ نے دو ہزار سترہ میں بل پیش کیا۔

(جاری ہے)

دو ہزار اٹھارہ میں 20 ارکان کے دستخطوں پر مشتمل بل رولنگ اسٹون بنا رہا ۔قائمہ کمیٹی کے بدھ کو ہونیوالے اجلاس میں اہم بل دوبارہ آگیا ۔تحریک انصاف کی رکن نفیسہ خٹک نے چالاکی کا مظاہرہ کرتے ہوئے باقی ارکان کے نام کاٹ کر خود محرک بن گئیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری قانون نے نفیسہ خٹک کے خود ساختہ محرک بننے پر اعتراض اٹھا دیا ۔کمیٹی کی جانب سے محرکین کی عدم موجودگی پر ایجنڈا موخر کر دیا۔