چین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تمام ترقی پذیر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا، امریکہ

جمعہ 7 مئی 2021 18:44

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2021ء) امریکہ نے کہا ہے کہ چین نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں تمام ترقی پذیر ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ کاربن ڈائی آکسائیڈ ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ کے اخراج میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ماحولیاتی ریسرچ گروپ رہوڈیم کے مطابق چین درجہ حرارت میں اضافے کا سبب بننے والی گیسوں کا اخراج کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

چین میں کاربن ڈائی آکسائیڈ ، میتھین اور نائٹرس آکسائیڈ کے اخراج میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چین درجہ حرارت میں اضافہ کرنے والی 6 گیسوں بشمول کاربن ڈائی آکسائید، میتھین اور نائٹرس ا?کسائیڈ کا اخراج 14 اعشاریہ 09 بلین ٹن ہو گیا ہے جو OECD ( ا?رگنائزیشن فار اکنامک کو ا?پریشن اینڈ ڈیولپمنٹ ) کے رکن 37 ممالک کے مجموعی اخراج سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ او ای سی ڈی کے رکن ممالک کی جانب سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا مجموعی اخراج 2019 میں تقریبا 30 ملین ٹن تھا۔

متعلقہ عنوان :