حکومت کا اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم
لاک ڈاون کے باعث مسافروں کی شدید کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے تینوں سروسز بند کی جا رہی ہیں، حکومت پنجاب
ہفتہ 8 مئی 2021 23:25
(جاری ہے)
اتھارٹی ذرائع کے مطابق میٹرو بس، اورنج لائن ٹرین اور سپیڈو بس سولہ مئی تک بند رہے گیں۔
حالیہ انٹراسٹی لاک ڈاون میں صرف اورنج لائن کو بائیس روز میں دس کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا تھا، موجودہ عید الفطر کے لاک ڈاون میں شہر بند ہونے سے بھاری مالی خسارے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سے پیوستہ روز پنجاب حکومت نے ہفتہ، اتوار انٹرسٹی ٹرانسپورٹ چلانے کی اجازت دی تھی، ساتھ ہی ساتھ ہی احکامات بھی جاری کے گئے تھے کہ بسوں،ٹیکسی،رکشے میں50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی پر عمل کیا جائے گا، 70 فیصد مسافروں کی گنجائش کے ساتھ ٹرین سروس کی اجازت ہوگی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ صوبہ بھر میں تمام کاروبار ، دفاترز، دکانیں ، سیروتفریح والے مقامات اور سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی۔بین الصوبائی اور شہروں کے درمیان ٹرانسپورٹ مکمل بندہوگی۔ ہفتے میں دو روز ہفتہ اور اتوار کو انٹرسٹی پبلک ٹرانسپورٹ چل سکے گی۔بسوں پر50 فیصد مسافر بٹھانے کی پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرین سروس 70 فیصد مسافروں کی گنجائش سے چلے گی۔تاہم اب حکومت پنجاب نے ریونیو خسارے کے پیش نظر اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس اور سپیڈو بس سروس فوری بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.