1200 پناہ گزین اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا پہنچ گئے

پیر 10 مئی 2021 15:42

ْروم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) بحیرہ روم میں کشتیوں کے ذریعے اٹلی پہنچنے والے مہاجرین کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادرے کے مطابق گزشتہ ہفتے کے اواخر میں متعدد کشتیوں میں سوال بارہ سو پناہ گزین اطالوی جزیرے لامپے ڈوسا تک پہنچ گئے۔ لامپے ڈوسا کا چھوٹا سا جزیرہ شمالی افریقہ اور سِسلی کے درمیان واقع ہے۔ پچھلے چند ہفتوں کے دوران سمندری ریسکیو کارکنان نے خبردار کیا تھا کہ لیبیا سے بڑی تعداد میں ربڑ اور لکڑی کی چھوٹی کشتیوں میں سوار مہاجرین یورپ پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :