ایران میں صدارتی امیدواروں کے لیے پانچ روزہ رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا

اہل صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 26، 27 مئی کو جاری کی جائے گی،ایرانی وزات داخلہ

منگل 11 مئی 2021 14:56

ایران میں صدارتی امیدواروں کے لیے پانچ روزہ رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا
تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) ایران میں صدارتی امیدواروں کے لیے پانچ روزہ رجسٹریشن کا آغاز ہو گیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صدارتی امیدواروں کی رجسٹریشن ہفتے تک جاری رہے گی۔اب تک 20 سے زائد شخصیات نے صدارتی انتخاب لڑنے کا باضابطہ اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی وزارتِ داخلہ کا کہنا تھا کہ اہل صدارتی امیدواروں کی حتمی فہرست 26، 27 مئی کو جاری کی جائے گی۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے بتایا کہ ایران میں صدارتی انتخابات 18 جون کو ہوں گے۔ایرانی صدر حسن روحانی 2 مرتبہ صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد سبکدوش ہو جائیں گے، ایران میں مسلسل 3 مرتبہ صدر بننے کی قانون میں اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :