شاہد شمسی کے صاحبزادے بلال شمسی کے انتقال پر حافظ نعیم الرحمن و دیگر کا اظہار تعزیت

بدھ 12 مئی 2021 20:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) جماعت اسلامی کراچی کے سابق سیکریٹری اطلاعات ،جماعت اسلامیپاکستان کے مرکزی میڈیا کوآرڈی نیٹر شاہد شمسی کے جواں سال صاحبزادے بلال شمسیکے انتقال پرامیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،نائب امراء برجیس احمد، ڈاکٹر اسامہ رضی ،عبد الوہاب،ڈاکٹر واسع شاکر،مسلم پرویز،راجا عارف سلطان، انجینئر سلیم اظہر ، محمد اسحاق خان ،سکریٹری کراچی منعم ظفر خان ، ڈپٹی سکریٹریز راشد قریشی ، حافظ عبد الواحد شیخ،یونس بارائی ، عبد الرزاق خان،انجینئر عبد العزیز،نوید علی بیگ ، عبد الرحمن فدا ،سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ودیگر نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت ،لواحقین وپسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے ۔