پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی19.671 ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے

بدھ 12 مئی 2021 20:58

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2021ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹیڈ میں گزشتہ روز میٹلز، ا نرجی ، کوٹس اور انڈیکس کی19.671 ارب روپے مالیت کے سودے ہو ئے جن کی مجموعی تعداد 15,349 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سود ے این ایس ڈی کیو 100 کے ہوئے جن کی مالیت 6.598ارب روپے رہی جبکہ سونے کے سودوں کی مالیت 4.455 ارب روپے، کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 3.247ارب روپے ، ڈی جے کے سودوں کی مالیت 1.486ارب روپے، ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.139 ارب روپے ، چاندی کے سودوں کی مالیت 896.307 ملین رو پے، پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 814.098 ملین روپے، ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 485.926 ملین روپے ، کا پر کے سودوں کی مالیت 453.931 ملین روپے ، قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 89.230 ملین روپے اور جاپان ایکیوٹی کے سودوں کی مالیت 4.356 ملین روپے رہی۔

ایگریکلچرل کموڈٹیز میں کاٹن کی 8 لاٹس کے سودے ہو ئے جن کی مالیت 5.371 ملین روپے رہی

متعلقہ عنوان :