سرگودھا،پسند کی شادی ،گھریلو جھگڑا کے تنازعات ،بھائیوں کے ہاتھوں دو خواتین قتل ،پولیس مصروف تفتیش

ہفتہ 15 مئی 2021 18:10

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) پسند کی شادی اور گھریلو جھگڑا کے تنازعات پر بھائیوں کے ہاتھوں دو خواتین کے قتل پر پولیس نے نعشیں تحویل میں لے کر ہوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیں اور مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق بھوانہ کے علاقہ جامعہ آباد میں نوجوان بھائیوں اظہر اور قمر نے فائرنگ کر کے اپنی 24 سالہ بہن شاہدہ بی بی زوجہ غلام شبیر کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

مقتولہ شاہدہ بی بی نے 6 ماہ قبل پسند کی شادی کی جس کا اس کے بھائیوں کو شدید رنج تھا۔اسی طرح ?نوشہرہ وادی سون کے گاؤں سوڈھی جے والی میں گھریلو جھگڑے پر نوجوان نے فائرنگ کر کے شادی شدہ بہن 4 بچوں کی ماں 40 سالہ نصرت بی بی زوجہ عبدالقادر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔متعلقہ تھانوں کی پولیس نے مقتولہ خواتین کی نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ورثائ کے سپرد کر دیں اور شواہد کی روشنی میں مصروف تفتیش ہے۔