چشمہ بیراج پکنک پر ائے لکی مروت کے دس نوجوانوں کی کشتی الٹ جانے سے ڈوب جانے والے آٹھ نوجوانوں کو بچالیا گیا‘دو کی تلاش جاری

پیر 17 مئی 2021 14:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) چشمہ بیراج پکنک پر ائے لکی مروت کے دس نوجوانوں کی کشتی الٹ جانے سے ڈوب جانے والے آٹھ نوجوانوں کو بچا کر دو نوجوانوں کی تلاش کے لئے چشمہ بیراج میں غوطہ غوروں کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کا گروپ میانوالی علاقہ کے نجی ریسٹ ہائوس کے منیجرمحمد سلیمان سکنہ ٹانک کی دعوت پر پکنک منانے کیلئے چشمہ بیراج گیا جہاں دوران تفریح لکی مروت کے نوجوان شیر دل کی کشتی میں سوار بیراج کی سیر کر رہے تھے کہ تیز آندھی اور ہواؤں کے باعث ملاح کشتی کو کنٹرول نہ کر پایا اور تختے کھل جانے سے کشتی الٹ گئی۔

جس کے باعث میںنوراسلم ، محمد عرفان، احمد رشید، حزب اللہ، محمد ابرار ، عارف اللہ، شوکت سلیم ، تعریف اللہ، نعمان رشید، سجاد اسلم ڈوب گئے۔اس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی میانوالی سے ریسکیو1122کے غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور فوری کاروائی کرتے ہوئے 8 نوجوانوں کو زندہ نکال کر بیہوشی کی حالت میں چشمہ اٹامک ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ڈوب جانے والے دو نوجوانوں نور اسلم اور عرفان کی تلاش کیلئے غوطہ خوروں کی مدد ریسکیو کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :