قصور ،شادی شدہ خاتون کو ایک شخص اغواء کرکے لے گیا

پیر 17 مئی 2021 23:22

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) قصور کے نواح ڈہڈیاں میں شادی شدہ خاتون کو ایک شخص اغواء کرکے لے گیا پولیس نے نامزد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈہڈیا کے رہائشی وقاص نے پولیس تھانہ کنگن پور میں درخواست دی ہے کہ میری بیوی نصرف بی بی گھر میں موجود تھی کہ موقع پاکر ملزم وقاص وہاں آیا اور میری بیوی کو ورغلاء پھسلاء کر اغواء کرکے لے گیا ہے۔پولیس تھانہ کنگن پور مصروف کارروائی ہے ۔