بھارت‘ ایسٹرا زینیکا سے 26 افراد کے خون میں پھٹکیاں بننے کے کیس سامنے آگیا

منگل 18 مئی 2021 12:22

بھارت‘ ایسٹرا زینیکا سے 26 افراد کے خون میں پھٹکیاں بننے کے کیس سامنے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) بھارت میں ایسٹرا زینیکا ویکسین لگوانے والے 26 افراد کے خون میں پھٹکیاں بننے کے کیس سامنے ا?گئے۔ایسٹرا زینیکا بھارت میں اب تک 16 کروڑ 40 لاکھ افراد کو لگائی جاچکی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی وزارتِ صحت کے مطابق سولہ کروڑ چالیس لاکھ میں سے 26 افراد کے کیس قابلِ نظر انداز ہیں جبکہ کچھ ملک ممکنہ خطرات کے پیشِ نظر ایسٹرا زینیکا کا استعمال روک چکے ہیں۔ماہرین صحت کہتے ہیں کہ ایسٹرا زینیکا کے فائدے اس کے ممکنہ نقصانات پر حاوی ہیں۔

متعلقہ عنوان :