حیدرآباد:مختلف علاقوں کے رہائشی معذور افراد کی جانب سے معذور کوٹہ کے تحت سرکاری اداروں میں نوکریاں نہ ملنے کے خلاف 42ویں روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال

بدھ 19 مئی 2021 23:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2021ء) مختلف علاقوں کے رہائشی معذور افراد کی جانب سے معذور کوٹہ کے تحت سرکاری اداروں میں نوکریاں نہ ملنے کے خلاف 42ویں روزبھی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے علامتی بھوک ہڑتال جاری رکھی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد خالد سومرو،فاروق احمد اور دیگر نے کہا کہ معذور افراد کو اُن کے حق سے محروم رکھا جا رہاہے جو کہ معذور افراد کے ساتھ بڑی نا انصافی ہے اور معذور افراد سخت پریشانی کی زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے سرکاری ادارں میں نوکریوں کے لئے معذور کوٹہ کے تحت کاغذات بھی جمع کرائے ہیں جبکہ کئی اداروں میں انٹر ویو بھی دیئے ہیں لیکن نوکریاں نہیں مل رہی ہیں اور ہمارے حق پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے معذور کوٹہ پر سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں کی جا رہی ہیں جبکہ ہم معذور افرادکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں ۔انہوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمیں معذور کوٹہ کے تحت نوکریاں دے کر بھوک اور بدحالی سے بچایا جائے۔

متعلقہ عنوان :