ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس

ایل ڈی اے ایونیو ون ‘ایل ڈی اے سٹی اور فنانس اینڈ ٹریڈ سنٹر کے ترقیاتی کاموں کی رپورٹ پیش

پیر 24 مئی 2021 23:15

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2021ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میںایل ڈی اے ایونیو ون ‘ایل ڈی اے سٹی اور فنانس ٹریڈ سنٹر کے معاملات زیربحث آئے ۔ گزشتہ ہفتے ہونے والی میٹنگ کے تسلسل میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی رپورٹ پیش کی گئی ۔ اجلاس میں بتا یا گیا کہ ایل ڈی اے نے ایونیو ون ہائوسنگ سکیم کا ابتدائی پلاننگ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں ۔

ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی احمد عزیز تارڑ نے ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل اربن پلاننگ رانا ٹکا خان کو ہدایت کی کے وہ سکیم کے ٹوپو گرافک سروے کے لئے کنسلٹنٹ کو ورک آرڈر جلد از جلد جاری کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کے وہ سیوریج لائنز سمیت دیگر بنیادی سہولیات کے لئے کیے جانے والے ترقیاتی کاموںکو فاسٹ ٹریک پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں ۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے دیگر متعلقہ اداروں سے مشاورت اور مدد حاصل کی جائے ۔اجلاس میںبتا یا گیا کہ ایل ڈی اے ایونیوون کے باقی ماندہ متاثرین کوپلاٹ جلد الاٹ کرنے کے لئے تمام زیر التو سکیموں کے فریقین اور مالکان نے ایل ڈی اے کے ساتھ معاہد ہ سائن کر لیا ہے ۔جس کے تحت جلد ہی ایونیوون کے متاثرین کے تمام تر مسائل حل ہو جائیں گے ۔

اس کے علاوہ ایونیو ون کے پلاٹ مالکان کو پلاٹوں کا قبضہ دینے اور جن پلاٹ مالکان کے ذمہ ترقیاتی واجبات بقایا ہیں ان کے بارے میں گفتگو ہوئی ۔ ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے نے انیو ون سکیم میں کوڑا کرکٹ کوبروقت آٹھانے ‘ کمیونٹی سنٹر کو استعمال میں لانے ‘مسجد تعمیر کرنے اور کمرشل پلاٹوں کو نیلام کرنے سمیت دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایا ت جا ری کیں۔

اجلاس میںایل ڈی اے انیو ون کے مختلف فیز بنانے پر بھی غور کیا گیا۔ڈائریکٹر جنرل کو ایل ڈی اے سٹی کے جناح سیکٹر میں لینڈ ایکوزیشن کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ کینال رووڈ پر 64کینال اراضی کی لینڈ ایکوزیشن زیر کارروائی ہے جو کہ جلد مکمل کر لی جائے گی ۔تما م متعلقہ افسران ترقیاتی کاموں سے متعلق تفصیل رپور ٹ پندرہ روز میں پیش کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اربن پلاننگ ) رانا ٹکا خان کو ایل ڈی اے سٹی میں انڈسٹریل ایریا کے مسائل جلد حل کرنے کا حکم دیا۔