ایران کے صدارتی انتخابات، علی لاریجانی اور احمدی نژاد کے کاغذات مسترد

18جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلیی590امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے،سات کی منظوری دیدی گئی

بدھ 26 مئی 2021 11:47

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) ایران کے تیرہویں صدارتی انتخاب کے حوالے سے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ایران کے جنرل الیکشن آفس نی7 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی منظوری دے دی۔ 18جون کو ہونے والے صدارتی انتخاب کیلیے 590 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔سابق اسپیکر علی لاریجانی اور موجودہ نائب صدر اسحاق جہانگیری کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سابق صدر محمود احمدی نژاد کو بھی صدارتی انتخاب میں شامل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔جنرل الیکشن آفس کی جانب سے جاری حتمی فہرست میں رکن پارلیمنٹ علی رضا زاکانی، ایرانی ایکسپیڈیسی کونسل کے ممبر سعید جلیلی، ایرانی عدلیہ کے سربراہ سید ابراہیم رئیسی، ایکسپیڈیسی ڈسرنسمنٹ کونسل کے سکریٹری محسن رضائی، سابق نائب صدر محسن مہر علیزادہ، سینٹرل بینک کے سربراہ عبدالناصر ہمتی اور پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکر امیر حسین قاضی زادہ ہاشمی کے نام فہرست میں شامل ہیں۔ایرانی آئین کے مطابق 12رکنی نگہبان شوری صدارتی امیدواروں کا چناو کرتی ہے۔