احمدی نژاد کی ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک ٹوٹنے کے خطرے کی وارننگ

انتخابات لڑنے سے روکنے کے بعد اثرو نفوذ رکھنے والے طبقے نے ملک کے کاروبار میں بڑا دھچکا لگایا،گفتگو

جمعرات 27 مئی 2021 11:56

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2021ء) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنیسے متعلق انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیاہے کہ ملک کے حالات خراب ہیں اور وہ ملک کی تباہی میں شریک نہیں بننا چاہتے ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تہران کی سیکیورٹی کے ذمہ دار پاسداران انقلاب کے ثا راللہ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حس حسین نجات نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے روز تہران میں احمدی نژاد کے گھرپر ان سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جنرل نجات سابق صدر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بارے میں بتانے آئے تھے۔ انہوںنے سابق صدر سے تعاون ، خاموشی اور گھر میں قیام پذیر رہنے پر زور دیاتاہم احمدی نژاد نے متنبہ کیا کہ ملک کی معاشی صورتحال افسوسناک ہے۔ معاشرتی صورتحال تباہ ہونے والی ہے اور تفرقے کے لحاظ سے ثقافتی صورتحال ناقابل بیان ہے۔اپنے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پراحمدی نژاد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے اعلان کے بعد کے اثرو نفوذ رکھنے والے طبقے نے ملک کے کاروبار میں بڑا دھچکا لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہے اور یہاں غدار موجود ہیں۔