بحرین میں دو ہفتے کے لیے تجارتی مراکزاور تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان
بحرین میں کورونا سے ہلاکتوں میں اضافہ ہونے کے بعد آج سے سکول کالج، ریسٹورنٹس، کاروباری ادارے بند کر دیئے گئے
محمد عرفان جمعرات 27 مئی 2021 12:13
(جاری ہے)
نائب وزیراعظم نے اجلاس میں کہا کہ ’دیگر چیلنجوں کی طرح کورونا وائرس بھی ایک چیلنج ہے اور ہمیں اس کا مقابلہ کرنے کے لیے نئے عزم اور آہنی ارادے کی ضرورت ہے۔
چیلنج کا دورانیہ طویل ہوسکتا ہے لیکن عزم اور ارادے کے بل پر اس سے نمٹا جاسکتا ہے۔نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں اس سے نمٹنے کے لیے حفاظتی تدابیر کی سختی سے پابندی کرنا ہوگی۔ مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کی صحت و سلامتی اولین ترجیح ہے۔ رابطہ کمیٹی اجلاس میں جو فیصلے کیے ہیں اس کے تحت ویکسین کی خوراکیں دینے کی استعداد بڑھائی جائے گی۔متاثرین کی نشاندہی کے لیے تیز رفتار ٹیسٹ پروگرام بڑے پیمانے پر چلایا جائے گا۔متاثرین اور ان سے ملنے والوں کے علاج کے لیے مقرر دواوٴں کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ جمعرات 27 مئی رات 12 بجے سے جمعرات 10 جون رات 12 بجے تک تمام اہم ادارے اور کاروبار بند رہیں گے تاہم ان سے بنیادی ادارے مستثنی ہوں گے۔فیصلے کے تحت تمام کاروباری اور کھیلوں کی سرگرمیاں، سکول، تعلیمی اور تربیتی ادارے بند رہیں گے۔سرکاری اداروں میں اہلکار 70 فیصد تک گھروں سے ڈیوٹی دیں گے جبکہ خصوصی پروگراموں پر پابندی ہوگی۔بیان کے مطابق بنیادی ضرورتیں پوری کرنے والے ادارے مشروط شکل میں کھلے رہیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.