کوہاٹ،ضلع کرم میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم چار کمسن بچے زخمی ہوگئے
جمعہ 28 مئی 2021 00:57
(جاری ہے)
مقامی میڈیا کے حوالے سے یہاں موصولہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پاک افغان سرحد پر واقع قبائلی ضلع کرم کی سنٹرل تحصیل کے دورافتادہ پہاڑی علاقے علی شیرزئی تندئی میں جمعرات کی سہ پہر بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس کی زد میں آکر چار کمسن بچے زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر مقامی افراد نے ہسپتال منتقل کردیا۔
بتایا جاتا ہے کہ یہ بچے کھیل رہے تھے کہ دھماکہ ہوا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم طاہر اقبال کے حوالے سے موصولہ ابتدائی طلاعات کے مطابق سنٹرل کرم علی شیرزئی کے علاقے تندئی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا ہے جس میں چار بچے زخمی ہوگئے ہیں جن میں کامران، ہارون، واجد اور اسلام دین کا کمسن بیٹا شامل ہے۔ دھماکہ کی نوعیت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ دھماکہ قریبی کھیتوں میں پڑے بارودی سرنگ کے پھٹنے سے ہوا۔ مقامی پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ فوری طور پر مزید معلومات حاصل نہیں ہوسکیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مقدمات تفصیل کے لئے دائر درخواست پر سماعت
-
لاہورہائیکورٹ، فواد چوہدری کے مقدمات میں دلائل پیش کرنے کی مہلت ،سماعت ملتوی
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز اور نواز شریف کی حافظ آباد آمد، سائرہ افضل تارڑ سے والد کی وفات پر اظہار تعزیت، فاتحہ خوانی
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کا صادق عباسی ہسپتال بہاولپورکا دورہ،ری ویمپنگ کے منصوبوں کا جائزہ لیا
-
لاہور ہائیکورٹ، چودھری پرویز الہٰی کی ضمانت درخواست جسٹس سلطان تنویر احمد کی عدالت میں ٹرانسفر کرنے کے لئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری، کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
-
گورنرسندھ کا وفاقی وزیرداخلہ و چیئرمین پی سی بی کے ہمراہ آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
رفاہی پلاٹوں پر تجارتی سرگرمیاں خصوصاً کمرشل ادارے چلانا الاٹمنٹ کی بنیادی شرائط کی خلاف ورزی ہے، سید شجاعت حسین
-
صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ایرانی قونصل جنرل مہران مواحد فر کی ملاقات
-
بچے کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز شئیر کرنے میں ملوث ملزم گرفتار
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصل جنرل سے ملاقات ، باہمی دلچسپی اورچینی شہریوں کی سکیورٹی سے متعلق امورپرتبادلہ خیال
-
لاہورمیں ایک اور پولیس اہلکار ٹارگٹ کلرز کا نشانہ بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.