عارف والا: تیزرفتار کار اورموٹرسائیکل میں تصادم45 سالہ شخص جاں بحق

جمعہ 28 مئی 2021 22:33

عارف والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2021ء) تیزرفتار کار اورموٹرسائیکل میں تصادم45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا تفصیلات کے مطابق ترکھنی روڑ پر155/EB کے نزدیک تیزرفتار کار نمبرLED/7473 نے مخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل نمبرVRP/7235 پرسوار کو ٹکرماردی جس کے نتیجہ میں اللہ دتہ ولد شیر محمدسکنہ74/EB زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقعہ پر زندگی کی بازی ہارگیا نامعلوم ڈرائیور کار جائے حادثہ پرچھوڑ کرفرارہوگیا پولیس مصروف تفتیش ہے