محکمہ صحت کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی

شعبہ طب میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر مستونگ

بدھ 2 جون 2021 00:06

مستونگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کا دورہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ایم ایس نے بریفنگ دی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ کا دورہ کیا انہوں نے او پی ڈی، مین اسٹور، لیبر روم ، ای پی آئی سینٹر وارڈ اور ڈینٹل ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مستونگ ڈاکٹر شعیب اکرم مینگل نے انھیں بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

اس موقع پر ضلعی صدر پیرامیڈیکل اسٹاف عبدالسلام زہری چیئرمین افتخار احمد آبیزئی ایڈمن اسٹاف صالح محمد بڑیچ ظفر بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے کہا کہ محکمہ صحت کی بہتری میری اولین ترجیحات میں شامل ہے صحت کا شعبہ ایک نازک شعبہ ہے ہسپتالوںمیں لوگ شدید تکلیف میں آتے ہیں جہاں وہ مسیحا کی تلاش میں ہوتے ہیں مریضوں کا آدھا مرض میڈیکل اسٹاف کے رویے سے ہی دور ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ شعبہ طب میں غفلت اور کوتاہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ غریب عوام کو انکے دہلیز پر صحت کی سہولیات کی فراہمی محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال مستونگ کا اہم ہسپتال ہے جہاں مختلف علاقوں سے لوگ صحت کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے یہاں کا رخ کرتے ہیں اس لیئے ڈاکٹرز اور ہسپتال کا عملہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں غفلت نہیں برتے انھوں نے کہا کہ صحت و تعلیم کے معاملے میں کسی قسم کی کوتائی اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور اس کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت کاروائی ہوگی۔انھوں نے کہاکہ صحت کے شعبہ کے ترقی کیلئے وہ ازخود زاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور ہسپتال میں درپیش مسائل کو حل کرنے کی پوری کوشش کرینگے تاکہ عوام کو مشکلات درپیش نی آسکے۔

متعلقہ عنوان :