انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول ہوگئی ہیں، پرویز رشید

انسانی حقوق کی سینیٹ کمیٹی نشانہ بننے والوں کو تحفظ اور انصاف مہیا کروانے کا ایک ذریعہ ہے، بیان

ہفتہ 5 جون 2021 23:58

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں روز کا معمول ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ انسانی حقوق کی سینیٹ کمیٹی نشانہ بننے والوں کو تحفظ اور انصاف مہیا کروانے کا ایک ذریعہ ہے۔پرویز رشید نے کہا کہ افسوس ہے کہ مشاہد حسین سید نے اس کی سربراہی حکومت کو دے کر خود دفاع کی کمیٹی حاصل کرلی۔انہوں نے کہا کہ اب متاثرین کی آہوں کے مجرم ہم بھی ہوں گے۔