بِٹ کوائن کو قانونی حیثیت دے دیں گے، ال سلواڈور

اس حوالے سے ایک بل آئندہ ہفتے کانگریس میں پیش کریں گے،صدر نایب بوکیلے

اتوار 6 جون 2021 14:40

سان سلواڈور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) وسطی امریکی ملک ال سلواڈور کے صدر نے کہا ہے کہ ان کا ملک کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن کو قانونی حیثیت دینے والا پہلا ملک بننا چاہتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدر نایب بوکیلے نے بتایاکہ وہ اس حوالے سے ایک بل آئندہ ہفتے کانگریس میں پیش کریں گے۔

(جاری ہے)

39 سالہ صدر کے مطابق اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ مقبول ترین ڈیجیٹل کرنسی بِٹ کوائن کو کسی ملک کا مرکزی بینک ریگولیٹ نہیں کرتا بلکہ یہ کمپیوٹر پراسیس سے تیار ہوتے ہیں جن کے لیے بہت زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس اعلان کو اس کرنسی کی قدر میں بہت زیادہ تبدییلی کے لیے ایک افواہ بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :