ناقص ماسک خریدے جانے پر جرمن وزیر صحت پر شدید تنقید

چین سے ماسک خریدنے کے لیے ایک بلین یورو خرچ،تمام الزامات بے بنیادہیں،جرمن وزارت صحت

اتوار 6 جون 2021 14:40

ناقص ماسک خریدے جانے پر جرمن وزیر صحت پر شدید تنقید
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) جرمنی کے وفاقی وزیر صحت ژینس اسپاہن کورونا سے بچا ئوکے لیے مبینہ طور پر ناقص ماسک خریدے جانے سے متعلق رپورٹس کے بعد تنقید کی زد میں ہیں،میڈیارپورٹس کے مطابق نا صرف اپوزیشن بلکہ اتحادی جماعت ایس پی ڈی نے بھی اس معاملے پر ان سے دوری اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت صحت نے ان الزمات کو رد کیا کہ اس نے گزشتہ برس ناقص کوالٹی کے ماسک بے گھر معذور افراد کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس وزارت کے مطابق چین سے چہرے کے ماسک خریدنے کے لیے ایک بلین یورو خرچ کیے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ماسک ناقابل استعمال ہیں اور انہیں ضائع کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :