ترکی کو بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر مل گئے

فاتح نامی ڈرلنگ بحری جہاز نے ساکریا گیس فیلڈز میں135بلین کیوبک میٹر گیس کے ذخائر دریافت کیے،ترک صد

اتوار 6 جون 2021 14:40

ترکی کو بحیرہ اسود میں گیس کے مزید ذخائر مل گئے
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2021ء) ترکی نے اعلان کیا ہے کہ بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش کے دوران اسے گیس کے وسیع ذخائر ملے ہیں، یہ ذخائر 135 بلین مکعب میٹر سے زائد ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترکی کو توانائی کے اپنے ذخائر کی کمی کا سامنا ہے اور وہ ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے زیادہ تر تیل اور گیس درآمد کرتا ہے۔

یہ ملک روسی قدرتی گیس کے بڑے خریداروں میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی برسوں سے ترکی بحیرہ اسود میں قدرتی وسائل کی تلاش میں مصروف ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بحیرہ اسود کے ساحلی صوبہ زونگولدک میں ایک نئی بندرگارہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا فاتح نامی ڈرلنگ بحری جہاز نے ساکریا گیس فیلڈز میں 135 بلین کیوبک میٹر قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ بحیرہ اسود میں دریافت ہونے والے گیس کے ذخائر اب 540 بلین کیوبک میٹر تک پہنچ چکے ہیں۔ ایردوآن کے بقول اس علاقے میں مزید گیس دریافت ہونے کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :