z ناقص ماسک کی خریداری ، جرمن وزیر صحت کو تنقید کا سامنا

اتوار 6 جون 2021 18:45

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2021ء) جرمنی کے وفاقی وزیر صحت ڑینس اشپاہن کورونا سے بچاؤ کے لیے مبینہ طور پر ناقص ماسک خریدے جانے سے متعلق رپورٹس کے بعد تنقید کی زد میں ہیں۔ نا صرف اپوزیشن بلکہ اتحادی جماعت ایس پی ڈی نے بھی اس معاملے پر ان سے دوری اختیار کی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت صحت نے ان الزمات کو رد کیا ہے کہ اس نے گزشتہ برس ناقص کوالٹی کے ماسک بے گھر معذور افراد کو تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ اس وزارت کے مطابق چین سے چہرے کے ماسک خریدنے کے لیے ایک بلین یورو خرچ کیے گئے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ ماسک ناقابل استعمال ہیں اور انہیں ضائع کرنا ہو گا۔

متعلقہ عنوان :