سعودی شاپنگ مال میں سعودی نوجوان کی دو لڑکیوں کے ساتھ لڑائی کا واقعہ، درجنوں گرفتار ہو گئے
پولیس نے جھگڑے میں ملوث افرادکے علاوہ وہاں اکٹھے ہونے والے 13 افراد کو بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرگرفتار کیا ہے
محمد عرفان پیر 7 جون 2021 12:41
(جاری ہے)
جھگڑے میں ملوث افراد کے علاوہ ان 13 افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ جو یہ جھگڑا دیکھنے کے لیے وہاں اکٹھے ہوگئے تھے۔
حالانکہ کورونا ایس او پیز کے تحت کسی بھی مقام پر لوگوں کے اکٹھے ہونے پر ممانعت ہے۔ اس طرح یہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے۔ ان افراد کو بھی پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی جازان پولیس نے اسی احد المسارعہ کمشنری میں شادی کی ایک تقریب میں شرکت کرنے والی 109 خواتین کو گرفتار کر لیا تھا۔ ان خواتین کو کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کی وجہ سے حراست میں لیا گیاتھا۔ پولیس کے ترجمان نایف عبدالرحمن حکمی نے بتایا کہ ایک شادی ہال میں شادی کی تقریب منعقد کر کے کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اُڑائی جا رہی تھیں۔ سعودی مملکت میں کورونا وبا کے باعث تمام تقریبات اور اجتماعات پر پابندی عائد ہے۔ اس کے باوجود سینکڑوں افراد پر مشتمل اس شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حکومت کی جانب سے واضح طور احکامات ہیں کہ شادی کی تقریب دس بیس قریبی لوگوں تک ہی محدود رہ سکتی ہے۔ تاہم اس شادی ہال میں 109 خواتین جمع تھیں۔ انہوں نے ماسک بھی نہیں پہن رکھے تھے اور سماجی فاصلے کا بھی خیال نہیں رکھا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق حراست میں لی گئی خواتین کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ جبکہ شادی تقریب کے میزبان، مہمان اور شادی ہال کے منتظم کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ ان افراد پرفی کس 5 ہزار درہم کے حساب سے بھاری جرمانے عائد ہوں گے۔ درجنوں خواتین کا شادی کے لیے اجتماع کورونا کے موذی مرض کو کھُلی دعوت دینے کے مترادف تھا۔ اس معاملے میں کسی سے بھی رعایت نہیں برتی جائے گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.