کینیڈین ہائی کمشنر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعہ پر پر گفتگو

کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں ، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے، شاہ محمود قریشی

منگل 8 جون 2021 18:53

کینیڈین ہائی کمشنر کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ، پاکستانی نژاد خاندان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) پاکستان میں تعینات کینیڈین ہائی کمشنر وینڈی گلمور نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں کینیڈا پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے المناک واقعے، اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہاکہ کینیڈا میں پاکستانی نژاد فیملی کے ساتھ پیش آنے والا المناک واقعہ پر بہت رنجیدہ ہیں ، کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کا قتل اسلاموفوبیا اور دہشتگردی کی واضح مثال ہے۔ انہوںنے کہاکہ کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے مثبت ردعمل کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ مغرب میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئے نفرت آمیز واقعات، اسلاموفوبیا کی موجودگی کا ثبوت ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اور میں بطور وزیر خارجہ بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا کے بڑھتے ہوئے رجحان کے خلاف آواز اٹھاتے آ رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اسلاموفوبیا کے حوالے سے عالمی سطح پر موثر اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کینیڈین ہائی کمشنر نے اس المناک واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے، کینیڈین حکومت کی جانب سے، اس واقعہ میں مکمل تحقیقات اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی کروائی ۔کینیڈین ہائی کمشنر نے وزیر خارجہ کو اس افسوس ناک واقعہ کے بعد وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اور وزیر اعظم روب فورڈ آف اونٹوریوکے مذمتی بیانات سے بھی آگاہ کیا۔