مریم نواز کی چوہدری جعفر اقبال کی رہائش گاہ پر آمد ، ملاقات میں سیاسی وملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو

جمعرات 10 جون 2021 14:49

مریم نواز کی چوہدری جعفر اقبال کی رہائش گاہ پر آمد ، ملاقات میں سیاسی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جون2021ء) نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن محترم مریم نواز نے سنیئر مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن )سینیٹرچوہدری محمد جعفر اقبال سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی رہائش گاہ پر پہنچیں تو چوہدری محمد جعفر اقبال، بیگم عشرت اشرف ایم پی اے، محترمہ زیب جعفر ایم این اے اور چوہدری محمد عمر جعفر سابق ایم پی اے نے ان کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

محترمہ مریم نواز نے سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال اور ان کی پوری فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے خاندان کے ساتھ ہمارے خاندان کا چالیس سالہ تعلق ہے اور یہ سلسلہ انشاء اللہ آنے والی نسلوں تک بھی جاری رہے گا۔سنیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ شریف فیملی کو اپنی فیملی سمجھا ہے اور کبھی بھی جاتی امرا اور جعفر آباد کو الگ نہیں سمجھا،اس موقع پر موجودہ سیاسی و ملکی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔