پنجاب یونیورسٹی : آن لائن داخلوں کی تاریخ میں توسیع

جمعرات 10 جون 2021 23:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے ایسو سی ایٹ ڈگری کامرس پارٹ ون ، پارٹ ٹو اورایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون، پارٹ ٹوسالانہ امتحانات2021ء کیلئے آن لائن داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریگولر، لیٹ کالج اور پرائیویٹ ایسو سی ایٹ ڈگر ی کامرس پارٹ ون ، پارٹ ٹو اور ریگولر/لیٹ کالج /پرائیویٹ اورامپرووڈویژن ایم اے /ایم ایس سی پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحانات2021ء کیلئے امیدوار سنگل فیس کے ساتھ25جون 2021ء اور ڈبل فیس کے ساتھ 26 تا30جون2021تک آن لائن فارم جمع کرواسکتے ہیں۔تفصیلات پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.pu.edu.pkپر دیکھی جا سکتی ہیں

متعلقہ عنوان :