چین، عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون منظور کرلیا

جمعرات 10 جون 2021 23:50

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جون2021ء) چینی قانون ساز ادارے یعنی ’’قومی عوامی کانگریس‘‘ کی قائمہ کمیٹی نے غیر ملکی پابندیوں کے خلاف قانون منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

اس کا مطلب یہ ہے کہ کچھ مغربی ممالک کی طرف سے چین کے اندرونی معاملات میں زبردستی مداخلت اور نام نہاد ’’پابندیاں‘‘ عائد کرنے کی توسیع پسندانہ کارروائیوں کے خلاف، چین قومی قانون سازی کے ذریعے زیادہ منظم، مکمل اور طاقتور مقابلہ کرے گا تاکہ ملکی وقار اور بنیادی مفادات کا دفاع کیا جاسکے۔

اس سلسلے میں چائنا یونیورسٹی آف پولیٹیکل سائنس اینڈ لائ کے اسکول آف انٹرنیشنل لائ کے پروفیسر حو جن سنگ کا خیال ہے کہ امریکا کے دوسرے ممالک کے خلاف طویل بازو کے دائرہ اختیار اور بلا جواز پابندیوں کے برعکس، چین کی غیر ملکی پابندیوں کیخلاف قانون مغربی بالادستی کے خلاف جوابی کارروائی ہے اور بین الاقوامی قانون میں برابری اور انصاف کے اصول کے مطابق ہے۔

متعلقہ عنوان :