جیکب آباد کے جمس اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون انتقال کرگئی، ورثا کا احتجاج، او ٹی میں توڑ پھوڑ

جمعہ 11 جون 2021 23:22

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) جیکب آباد کے جمس اسپتال میں زچگی کے دوران خاتون انتقال کرگئی، ورثا کا احتجاج، او ٹی میں توڑ پھوڑ، ڈائریکٹر و متعلقہ عملہ فرار، ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر دھرنا ، سخت نعریبازی ، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری پہنچی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی جمس ہسپتال میںگزشتہ شب مبینہ غفلت کی وجہ سے پولیس اہلکار راجا سومرو کی بہن فوت ہو گئی جس پر ورثہ نے سخت احتجاج کیامشتعل افراد نے ہسپتال کی او ٹی میں توڑ پھوڑ کی ورثہ نے لاش لیجانے سے انکار کر دیامظاہرین جمس ہسپتال کے مرکزی گیٹ پر دھر نا دیکر بیٹھ گئے اور ڈائریکٹر کے خلاف سخت نعریبازی کی ، پولیس اہلکار راجا سومرو کا کہنا تھا کہ میری بہن جمس عملے کی غفلت کی وجہ سے فوت ہوئی ہے جس کا مقدمہ ڈائریکٹر سمیت لیڈی ڈاکٹر اور متعلقہ عملے کے خلاف درج کیا جائے جمس ہسپتال میں مقرر عملے میںکوئی اہلیت نہیںمریض کی اچھی طرح دیکھ بھال بھی نہیں کرتے، جمس عملہ اور ڈاکٹر ہر وقت گپیں مارتے رہتے ہیں لیکن اپنی ذمہ داری اچھی طرح سے ادا نہیں کرتے، جمس کو تبا ہ کیا گیا ہے اسکا نوٹس لیا جائے ، جمس ہسپتال میں دھرنے کی اطلاع پر سول لائین پولیس کے ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ پہنچے اورمظاہرین سے مذاکرات کرکے انصاف کی یقین دہانی کرائی جس پر احتجاج ختم کیا گیا۔