نئے مالی سال میں سبسڈی کیلئے 682 ارب روپے مختص

جمعہ 11 جون 2021 23:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2021ء) نئے مالی سال 2021-2022 میں عوام کو 682 ارب روپے کی سبسڈی دی جائیگی۔بجٹ دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے بجلی، گیس اور کھانے پینے کی اشیا کی چیزوں پر عوام کو سبسڈی ملے گی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے مالی سال 22-2021 کا بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بجٹ کا کل حجم 8 ہزار 487 ارب روپے ہے۔ائندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے، دفاع کیلئے 1373 ارب ، سود کی ادائیگیوں کیلئے 3 ہزار 60 ارب، تنخواہوں اور پنشن کیلئے 160 ارب اور صوبوں کو این ایف سی کے تحت ایک ہزار186 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔