پنجاب حکومت کا یومیہ 4لاکھ 30 ہزارافراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر

مقررہ ہدف پورا کرنے کیلئے ویکسی نیشن کی رفتار تیز کی جائے گی، مختلف اضلاع میں ڈورٹو ڈور اور ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن لگائی جاسکے گی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 جون 2021 18:34

پنجاب حکومت کا یومیہ 4لاکھ 30 ہزارافراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2021ء) پنجاب حکومت نے یومیہ 4لاکھ 30 ہزارافراد کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کردیا، مقررہ ہدف پورا کرنے کیلئے ویکسی نیشن کی رفتار تیز کی جائے گی، مختلف اضلاع میں ڈورٹو ڈور اور ڈرائیو تھرو ویکسی نیشن لگائی جاسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا، اجلاس میں کورونا ویکسی نیشن کی رفتار تیز کرنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ اور پنجاب کے اضلاع میں ڈورٹو ڈوراورڈرائیو تھرو ویکسی نیشن سمیت دیگر تجاویز پر غورکیا گیا۔

صوبے میں 4 لاکھ 30 ہزارافراد کو روزانہ کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ روز ملک بھر میں 2 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی۔

(جاری ہے)

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں ابتک 1 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔ دوسری جانب این سی اوسی کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 194 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 57 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 2 ہزار 38 مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز آنے کی شرح 3 اعشاریہ 34 فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 21 ہزار 633 ہو گئی ہے، کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 39 ہزار 931 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کٴْل 42 ہزار 717 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 760 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے،کل 8 لاکھ 75 ہزار 581 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 35 ہزار 695 ٹیسٹ کیئے گئے، اب تک کٴْل 1 کروڑ 37 لاکھ 81 ہزار 668 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔