اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے‘ملک فیضان

اتوار 13 جون 2021 12:10

ننکننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2021ء) اوورسیز پاکستانیز کو ووٹ کا حق ملنا خوش آئند ہے۔اوورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

(جاری ہے)

اور ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہارملک فیضان میڈیا کوآرڈینیٹر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع ننکانہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز اپنی محنت سے حق حلال کی کمائی پاکستان بھیجتے ہیں ان کے خلاف بیان دینے والے احسن اقبال جیسے لوگوں نے اپنے دور حکومت میں ملک سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرکے دولت بیرون ملک پہنچائی،ملکی معیشت کو نقصان پہنچایا۔

کوئی کرپٹ ٹولہ ان کے ووٹ کے حق کو چھین نہیں سکتا۔ اوورسیز پاکستانیوں کے خلاف باتیں کرنے والوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔